i پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار ہونے کی کوشش، لیول ٹو سے چھلانگ لگا دی ،زخمی ہوگیاتازترین

February 12, 2026

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر نے فرار ہونے کی کوشش میں لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مرزا نعمان سعید نے ایف آئی اے ہولڈنگ سے واش روم جانے کا بہانہ بنایا اور لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔مسافر بیلٹ نمبر 2 کے قریب گر کر شدید زخمی ہوگیا جس پر پی اے اے میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر اسے ٹراما سینٹر منتقل کیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی