اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف حکم امتناع دینے کی درخواست مستردکرتے ہوئے حکام سے سات دن میں جواب طلب کر لیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے انتظامی حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزاروکیل کی جانب سے ایم ٹیگ لگانے کے عمل کو فوری روکنے کی استدعاکی گئی،تاہم درخواست گزار کو عدالت سے فوری حکم امتناع نہ مل سکا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے درخواست گزاروکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم ٹیگ تو اسی لئے لگوایا جا رہا ہے تاکہ موٹر وہیکل کا پتہ چل سکے،یہ آپ کے لئے ہی تو کیا جا رہا ہے،یہ اس لئے بھی کیا جا رہا ہے تاکہ آپ کو رجسٹر کر لیا جائے تاکہ پتہ چل سکے،یہ حکومت کی پالیسی کا معاملہ ہے۔درخواست گزار وکیل نے حکم امتناع کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ انتظامی حکم کو قانونی میکنزم میں ہونا ضروری ہے، لوگوں کو بہت زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔ عدالت نے حکم امتناع کی استدعامستردکرتے ہوئیحکام کو 7 دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی