i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میںضلعی کچہری جی الیون خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیس میں فنڈز دستیاب نہ ہونے کا انکشافتازترین

September 09, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضلعی کچہری جی الیون خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے کیس میں شہدا کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے فنڈز دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضلعی کچہری جی الیون خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت شہدا کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے فنڈز دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے معاوضے کیلئے الگ بجٹ نہ ہونے سے آگاہ کردیا، ڈی سی اسلام آباد نے چیف کمشنر سے معاوضے کے فنڈز مانگ لئے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ ترلائی امام بارگاہ دھماکے کے متاثرین کو رواں سال معاوضہ ادا کیا گیا، ترلائی دھماکے کے متاثرین کو وزارت داخلہ سے فنڈز ملنے پر معاوضہ دیا گیا۔ درخواست گزار نے آئی جی اور چیف کمشنر کے بگھی پر بیٹھنے کامعاملہ بھی عدالت میں اٹھا دیا، وکیل نے کہاکہ بگھی کیلئے پیسے ہیں، شہدا کے ورثا کو معاوضہ دینے کیلئے نہیں ،عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن آئی سی ٹی کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی