i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ، بیرون ملک لاپتہ پاکستانیوں کا سراغ لگانے کے کیس میں وفاق کو نوٹس جاری ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب ، سماعت دو نومبر تک ملتویتازترین

October 06, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک لاپتہ 50 پاکستانیوں کا سراغ لگانے کے کیس میں وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دو نومبر تک ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پھالیہ کے 50 سے زائد لاپتہ نوجوانوں کا سراغ لگاکر وطن واپس لانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے افضال حسین کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔درخواست گزار کے وکیل شفقت عباس تارڑ نے مقف اپنایا کہ منڈی بہاالدین کی تحصیل پھالیہ کے 50 سے زائد نوجوان غیرروایتی ذرائع سے بیرون ملک گئے۔ 3 سال گزرنے کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔وکیل نے وزارت خارجہ کو مختلف ممالک میں انکوائری، پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو نوجوانوں کا کھوج لگانے اور دستیاب امیگریشن و سفری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دینے کی استدعا کی۔درخواست میں ممکنہ جرم سامنے آنے پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی اور لاپتہ شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے اقدامات کی بھی استدعا کی گئی۔ عدالت نے سماعت دو نومبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی