وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت کیلئے مارگلہ روڈکوموٹروے تک براہ راست لنک کرنے کے میگا پراجیکٹ کا آغاز ہوگیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میگا پراجیکٹ کا دورہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا،وزیرداخلہ کو میگا پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایاگیا کہ 2 اعشاریہ 7 کلومیٹر طویل پراجیکٹ کے دونوں اطراف 3 رویہ سڑک اور دو رویہ سروس روڈ تعمیر ہوگی،جی ٹی روڈ پر انٹرچینج ، 2 انڈر پاس اور ایک پل بھی بنے گا،اس منصوبے کے ڈھائی کلومیٹرطویل دوسرے حصے پرکام پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہایہ منصوبہ اسلام آباد اورموٹروے کے د رمیان ایک متبادل،تیز اور آسان راستہ فراہم کرے گا، ٹریفک کے دبا ئو میں نمایاں کمی آئے گی اورسفرکا دورانیہ کم ہوگا۔وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی