i پاکستان

اسلام آباد کی اصل حالت میں بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ ترجیح ہے، محسن نقویتازترین

April 27, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو اصل حالت میں بحال کرنا اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ ترجیح ہے۔وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے، میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس بھی مسمار کر دیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو بغیر کسی دبا ئومسمار کیا جا رہا ہے، ایف سی کیمپ آفس کیلئے متبادل قانونی جگہ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کو سرکاری اراضی پر تعمیرات یا قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی