i پاکستان

اسلام آباد اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کراچی میں بوندا باندی کا امکانتازترین

August 07, 2026

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ ادھر لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر لاہور میں جمعہ کو صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم قدرے خوش گوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اگست کی رات آنے والا نیا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزید بارشیں برسائے گا۔لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا رکھی ہے، وادی نیاٹ، لوشی، بابوسر اور گیس بالا سمیت متعدد علاقے شدید بارش کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر سیلاب کے باعث گینی کے مقام پر شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے اور چترال میں سیلاب سے متاثرہ یو سی بروز ، گرم چشمہ، شاشا اور گمبس گول میں بحالی کا کام جاری ہے جبکہ مستوج و گلگت روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی