i پاکستان

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فارن کرنسی ایکسچینج کی سہولت کا آغازتازترین

March 12, 2026

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فارن کرنسی ایکسچینج کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ۔انٹرنیشنل ارائیول لانج میں کرنسی ایکسچینج کائونٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ڈائریکٹر کمرشل واسٹیٹ رابعہ سلمی نے کیا۔ڈائریکٹر کمرشل و اسٹیٹ کے ہمراہ ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی اور کمرشل کی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافر ایئرپورٹ پر ہی کرنسی تبدیل کر سکیں گے۔مسافروں کو مقامی کرنسی کے حصول میں فوری سہولت میسر ہوگی۔ کرنسی ایکسچینج سہولت سیمسافروں کو ایئرپورٹ سے باہر کرنسی تبدیل کرنے کیلئے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی