وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا میں اٹک اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 14 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے 11 کلومیڑ شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیںملی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی