i پاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ پر مشکوک گاڑی کے نہ رکنے پر اہلکاروں کی فائرنگ، 2 کارسوار زخمی،ہسپتال منتقلتازترین

September 03, 2026

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے مرکزی انٹری پوائنٹ پر مشکوک گاڑی کے نہ رکنے پر سیکیورٹی پر متعین عملے نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی انٹری گیٹ پر اچانک تیز رفتار کار انٹری گیٹ پر آتے دیکھ کر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کار سواروں نے گاڑی نہ روکی تو اہلکاروں نے سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے گاڑی کو رکوانے کیلئے فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جن کے نام رحمت اللہ اور عبدل جبار معلوم ہوئے شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پمز منتقل کردیا گیا جنکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ایک ملزم کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے نکلا، دوسرا ملزم بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تھانہ کوہلو کا مطلوب اشتہاری ہے۔گولیاں لگنے سے دونوں زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کی فرنٹ اسکرین ٹوٹ گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی