i پاکستان

اسکائی نیوز کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبورتازترین

February 27, 2026

اسکائی نیوز کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا، جس کے بعد ادارے نے اپنی متنازع ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔تفصیل کے مطابق پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر سکائی نیوزکی جانب سے پھیلائی گئی مبینہ غلط اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کو بے نقاب کر دیا، جس کے بعد ادارے کو شدید دبا ئو کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسکائی نیوز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعوی کیا تھا کہ افغان ائیرفورس نے پاکستان کے خلاف کارروائی کی ہے، تاہم پاکستانی صارفین نے اس دعوے کو فوری طور پر غلط قرار دیا اور نشاندہی کی کہ افغان ایئر فورس کا وجود ہی نہیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا کے شدیددبا اور تنقید کے بعد اسکائی نیوز اپنی متنازع ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگیا۔جس کے بعد اسکائی نیوز کی غیرمعیاری صحافت پرسوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ، صارفین نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ افغان نژاد اینکر یالدا حکیم پر ماضی میں بھی پاکستان کے حوالے سے جانبدار رپورٹنگ کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔اسکائی نیوز پہلے بھی پاکستان،افواج مخالف پروپیگنڈا کی وجہ سے بے نقاب ہوچکا ہے۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اسکائی نیوز کی ساکھ اور صحافتی ذمہ داریوں کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ صارفین نے بین الاقوامی میڈیا سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی