i پاکستان

اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ آپریشنز کیلئے بینکوں کو 4 ہزار ارب سے زائد کی رقم دیتازترین

October 18, 2024

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینکوں کو مارکیٹ آپریشنز کیلیے 4093 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 7 روز کے مارکیٹ آپریشنز میں 17.56فیصد سالانہ شرح سود پر 4041 ارب روپے دیے گئے۔اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ روایتی بینکوں کو 28 روزکے مارکیٹ آپریشنز میں بھی 17.59 فیصد سالانہ شرح سود پر 26 ارب روپے دیے جب کہ اسلامی بینکوں کو 25 ارب روپے کی 7 دن کی فنڈنگ 17.56فیصد شرح منافع پر فراہم کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ اسلامی بینکوں نے 28 روز کی فنڈنگ کے لیے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی