نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ادارہ صحت کے عالمی وباسے متعلق معاہدے کی منظوری کاخیرمقدم کیا ہے ۔نیویارک میں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کوویڈ 19وبا کے حوالے سے مکمل حکومتی اورسماجی نقطہ نظر اجاگرکیا ۔ جس میں اسمارٹ لاک ڈانز،ٹیسٹنگ،سماجی تحفظ اور کثیرالشعبہ جاتی حکمتِ عملی شامل تھی ۔ اسحاق ڈارنے ترقی پذیرممالک میں مالی معاونت اور مستقل پیداواری صلاحیتیں بڑھانے پرزوردیا ۔ نائب وزیراعظم نے ویکسین تک منصفانہ رسائی اورکثیرالجہتی ردِ عمل کی اہمیت پرزوردیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی