i پاکستان

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس، کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہتازترین

July 07, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی مختلف کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف آئندہ اعلی سطح کے بین الاقوامی پروگراموں اور اجلاسوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے موقف سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، سپیشل سیکرٹری (اقوام متحدہ)، ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک )اور وزارت خارجہ کے دیگر سنیئر حکام نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی