i پاکستان

اسحاق ڈار کی قازق،کرغز، تاجک، ازبک اور بیلاروسی ہم منصبوں سے ملاقاتیں ،تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاقتازترین

July 25, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کرغزستان کے دوران تاجکستان، ازبکستان، قازقستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنمائو ں نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورہ پاکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط، توانائی، عوامی روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔فریقین نے نے صدر جومارت کے دورے میں طے پانے والے اتفاقِ رائے، بشمول 37 مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے خطے میں امن اور سفارت کاری کے فروغکیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون بڑھائیں گے۔دونوں رہنمائو ں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو قازقستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ دریں اثنا نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ ژین بیک مولدوکانووچ کولوبایف سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائو ں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور اعلی سطح کے روابط کے تسلسل کے ساتھ ساتھ دسمبر 2025 میں جمہوریہ کرغزستان کے صدر کے دور پاکستان اور جولائی 2026 میں صدرِ پاکستان کے سرکاری دور کرغزستان کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر بروقت عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطہ کاری، کاروباری اداروں کے مابین تعاون اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لئے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے وزیرِ خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائو ں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور قریبی تعلقات کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ کاری، توانائی، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلی سطح کے روابط کا تسلسل نہایت اہم ہے۔

وزیرِ خارجہ سراج الدین مہرالدین نے خطے میں امن، استحکام اور مسائل کے پرامن حل کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنمائو ں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ کاری، توانائی، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اعلی سطح کے روابط کے تسلسل اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے رواں سال کے آغاز میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کے پاکستان کے کامیاب دورے کو یاد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں کو بروقت عمل درآمد کے ذریعے عملی نتائج میں تبدیل کیا جائے۔وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، دونوں فریقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے دیرپا امن اور علاقائی استحکام کی راہ ہموار ہوتی رہے گی۔

علاوہ ازیںئب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف سے بھی ملاقات کی ہے، جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماں کا 11 اور 12 اگست 2026 کو اسلام آباد میں پاک بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کیلئے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا گیا۔ علاوہ ازیں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ، دفاع، زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے تبادلے کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر 2025 تا 2027 کے جامع تعاون کے روڈ میپ پر عملدرآمد کے لئے اپنے عزم کا بھی اعادہ یا گیا۔ دونوں رہنمائو ں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف نے امریکا ایران مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی