i پاکستان

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہتازترین

June 27, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے خطے کے امن و استحکام کے حصول کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا، ایرانی عملے اور ماہی گیروں کی محفوظ وطن واپسی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنمائو ں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی