i پاکستان

اسٹاک مارکیٹ2017 میں بھی 40 ارب ڈالرز کی تھی آج بھی 40 ارب ڈالرز کی ہے،فوادچوہدریتازترین

October 24, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ2017 میں بھی 40 ارب ڈالرز کی تھی آج بھی 40 ارب ڈالرز کی ہے، پاکستان کی رئیل معیشت مائیکرو ہے،آئینی ترمیم اس لئے لائی گئی کہ الیکشن میں فارم 47کی تحقیقات نہ ہوں اور سسٹم چلتا رہے ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر کہا کہ فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا کہ وہ جمہوریت کا چیمپئن ہے، وہ حقیقت بات کرتا ہے کہ بندے اٹھا لئے جائیں گے، لیکن ہم سمجھتے ہیں ملک ایسے نہیں چلتا۔اب دیکھیں آئینی ترامیم آگئی ہیں۔ آئینی ترمیم کیوں لائی گئی یہ سب کو پتا کہ کیوں لائی گئی۔یہ سب کچھ اس لئے ہورہا ہے کہ فیصلوں کا پتا ہو ، الیکشن میں فارم 47کی تحقیقات نہ کی جائیں، اور سسٹم چلتا رہے، ترمیم کرنے کی بھی یہی وجہ ہے۔آئینی ترمیم سے سیاسی استحکام جو حکومت نظام میں لانا چاہتی ہے ، کیا استحکام آجائے گا۔اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈز ٹوٹنے کے دعووں پر ردعمل میں انہوں نے کہا پاکستان میں اس وقت معیشت اور لوگوں کے بنیادی حقوق دونوں نہیں ہیں،یہ کوئی نہیں دیکھ رہا کہ 2017میں اسٹاک مارکیٹ 40بلین ڈالر کی تھی 2024میں بھی 40بلین ڈالر کی ہے۔پاکستان کی رئیل معیشت مائیکرو ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی