پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، جمعہ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 770 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کی صبح تقریبا 10 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 770 پوائنٹس یا 0.95 فیصد بڑھ کر 82 ہزار 229 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 81 ہزار 459 پر بند ہوا تھا۔ چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے اس رجحان کو گزشتہ روز حکومتی بانڈز کے شرح منافع میں کمی سے منسلک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ توقع کر رہی ہے کہ مہنگائی اور شرح سود میں تیزی سے کمی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی