i پاکستان

آپریشن غضب للحق، ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے، بیرسٹر گوہرتازترین

February 27, 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پاک افغان جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں ایک پر جاری پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی ہو سکے اپنے پڑوسیوں سے امن قائم کریں گے لیکن ان کی طرف سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی اشتعال انگزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ان شا اللہ قوم کی دعائوں سے اپنے ملک کا دفاع کریں گی، ہماری حمایت اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی