اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اپریل میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز بھجوائے، مارچ کے مقابلے اپریل میں ترسیلاتِ زر بھجوانے میں 7 اعشاریہ 6 فیصد کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈالرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اپریل میں 11 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ رقوم بھجوائی گئیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 33 ارب 90 کروڑ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے، گزشتہ سال اسی مدت میں 31 اعشاریہ 20 ارب ڈالرز بھجوائے گئے تھے۔سعودی عرب سے 84 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز اور متحدہ عرب امارات سے 73 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ برطانیہ سے 56 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 31 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی