i پاکستان

اپنے اوپر فوکس کرو،خود کچھ کرکے دیکھائو،سہیل آفریدی کا 'مارچ فکسڈ ' سے متعلق بیان ، علی امین سیخ پا ہوگئے ، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ کا آڈیو میسج لیکتازترین

October 09, 2026

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے گزشتہ حکومت میں 'مارچ فکسڈ تھا' سے متعلق بیان پر سابق وزیر اعلی علی امین گنڈوپور سیخ پا ہوگئے، پارٹی کے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ کا آڈیو مسیج لیک ہوگیا۔لیک آڈیو مسیج میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے پہلا میسج مزہ کا کیا تھا لیکن پھر سوچھا لیک ہوکر میڈیا پر چلا جائے گا۔ اس طرح غیر ذمہ دار حرکت اور بات زیب نہیں دیتی۔لیک آڈیو مسیج میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے پاس بھی بہت چیزیں ہیں ایک ایک چیز کا ریکارڈ ہے، وہ ریکارڈ دونگا تو سب ایسے ایکسپوز ہوں گے کہ منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔لی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کی وجہ سے چپ ہیں۔ یہ جو زبان استعمال ہوئی ہے اس میں بڑا الزام لگایا گیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی جو بھی ہے اپنے گھر میں ہے ،مجھے ہر ایک کی اوقات کا پتہ ہے۔احسان فراموشوں کا مجھے پتہ ہے،احسان فراموشی اور بغض کی ایک حد ہوتی ہے اتنا کرو جتنا برداشت کرسکو۔سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں اس طرح بکواس بالکل برداشت نہیں کروں گا۔اپنے اوپر فوکس کرو،خود کچھ کرکے دیکھائو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی