i پاکستان

اوکاڑہ ، کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحقتازترین

February 19, 2026

اوکاڑہ میں بہاول داس کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم 2 افراد جاںبحق ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کار پر سوار تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثہ کار کے ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ہِٹ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی