i پاکستان

او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں گیس کی پیداوار شروع کردی،لونڈالی ون کنویں سے پیداوار کا آغازتازترین

September 09, 2026

او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں گیس کی پیداوار شروع کردی۔لونڈالی ون کنویں سے گیس کی پیداوار کا آغازہوگیا،اس کنویں سے روزانہ 10 ملین مکعب فٹ گیس ملے گی ۔اس کنویں سے نکلنے والی گیس ایس ایس جی سی کو فراہم کی جائے گی،اس منصوبے میں چار کمپنیوں کی مشترکہ شراکت داری ہے جس میں او جی ڈی سی ایل بھی شریک ہے۔ مقامی گیس ذخائر میں مزیداضافے کی توقع کی جارہی ہے ،نئی گیس سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی