وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی یا شکست کو جمہوری روایت کے مطابق قبول کیا جانا چاہئے۔ایک انٹرویو میں اختیار ولی خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ شکست کی صورت میں اپنے مخالفین کو مبارکباد دینے کا اخلاقی حوصلہ پیدا کریں، انہوں نے یاد دلایا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ ن نے اسے مبارکباد دی تھی۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کامیابی اور ناکامی دونوں کو کھلے دل سے قبول کرنے کی روایت اپنانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی شفافیت اور جمہوری استحکام کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور نتائج کو خوش اسلوبی سے قبول کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی