i پاکستان

انمول پنکی کی سٹی کورٹ میں پیشی خطرناک قرار، سماعت جیل میں ہوگیتازترین

May 18, 2026

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی سٹی کورٹ میں پیشی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے عدالت نے سماعت جیل میں کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی ساتھ کی عدالت نے حساس مقدمے کی سماعت جیل میں کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ سیشن جج کراچی ساتھ نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو جیل میں پیش کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمانڈ کی کارروائی سینٹرل جیل کمپلیکس میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالتی حکم کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کو سینٹرل جیل کمپلیکس جا کر ریمانڈ کارروائی انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنکی کے خلاف مقدمہ نمبر 147/2026 تھانہ بغدادی میں دفعہ 302 کے تحت درج ہے۔

عدالت میں پولیس نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر خصوصی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث سٹی کورٹ میں پیشی خطرناک ہو سکتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سٹی کورٹ میں عوامی تحفظ متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے ریمانڈ کی کارروائی جیل میں کی جائے اور متعلقہ مجسٹریٹس اور تفتیشی افسر کو حکم پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثنا درخشاں پولیس نے عدالتی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی