خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، جنوبی وزیرستان وانا اور جنڈولہ شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ بھی بند رہے گی، جنڈولہ میلہ ملتوی کردیا گیا، کرفیو کے باعث رنوال بازار اور جنڈولہ بازاربھی بند کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی