i پاکستان

ٹانک‘ محکمہ پبلک ہیلتھ کے چوکیدار سے سب انجینئر کی اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئیتازترین

December 24, 2025

محکمہ پبلک ہیلتھ کے چوکیدار کو سب انجینئر کی ذمہ داری دینے کا معاملہ‘ چیف انجینئرسنٹر نے چوکیدار انورسادات سے سب انجینئرکی اضافی ذمہ داری واپس لی ہے۔آپرٹیر کم چوکیدار کو سب انجینئر کی ذمہ داری دینے کا اعلامیہ واپس لے لیا گیا ہے۔چوکیدارکو سب انجینئرکا چارج دینے پرچیف انجینئرکوشوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔چیف انجیئر سے 3 دن کے اندروضاحت طلب کرلی گئی ہے، بصورت دیگر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی