i پاکستان

امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی کی ڈائریکٹر ورلڈ بوسٹن شاہد خان سے ملاقات، امن عمل کیلئے خراجِ تحسینتازترین

April 09, 2026

امریکی سینیٹر ایڈورڈ جے مارکی نے ورلڈ افیئرز کونسل آف بوسٹن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شاہد خان سے ملاقات کی اور مشرق وسطی میں امن کے فروغ کے لیے تنظیم کی کاوشوں کو سراہا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر ورلڈ بوسٹن شاہد خان کی رہائش گاہ پر تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے ورلڈ بوسٹن کی جانب سے بین الثقافتی ہم آہنگی، سفارتی روابط اور بات چیت کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں چیئرمین جیمز ڈی ویلس، صدر جو ہائنس، یف ایگزیکٹو آفیسر سارا سبلی، میئر چارلیز سیٹسکی، سماجی رہنما مہرین، منظر خدا داد، پیٹر ٹینگ، رک آرووڈ، مزمل نذر، مسعود اور جمشید خان شریک ہوئے اور بوسٹن ورلڈ کی امن عمل کے لیے سرگرمیوں کی تحسین کی۔سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے اس موقع پر کہا کہ ورلڈ بوسٹن جیسی تنظیمیں دیرپا امن کے لیے ضروری باہمی تعلقات اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

انہوں نے شاہد خان اور تنظیم کی قیادت کی بات چیت اور برادری سطح پر سفارت کاری کے فروغ کے عزم کو سراہا۔شاہد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینیٹر مارکی کے دورے اور ورلڈ بوسٹن کی خدمات کے اعتراف پر شکر گزار ہیں، شہری شمولیت اور باہمی احترام پر مبنی بات چیت خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ورلڈ بوسٹن کے چیئرمین جیمز ڈی ویلس نے کہا کہ ان کی تنظیم کا مقصد مختلف برادریوں، شعبوں اور نقطہ نظر رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے، اور یہ تقریب اسی مشترکہ ذمہ داری کی عکاس ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ بوسٹن ایک غیر جانبدار تنظیم ہے جو تعلیمی پروگرامز، عوامی فورمز اور بین الثقافتی شراکت داریوں کے ذریعے عالمی فہم اور شہری شمولیت کو فروغ دیتی ہے، جبکہ گریٹر بوسٹن کو دنیا سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی