i پاکستان

امریکی قبضے میں لئے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا، امریکی میڈیاتازترین

May 04, 2026

امریکا کی طرف سے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی پاکستان کو حوالگی ایران کو واپسی کیلئے کی گئی ہے، امریکی حکام نے ایم وی توکسا کے عملے کے 22 افراد کو پاکستان حوالے کیا۔امریکی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کیلئے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا، توسکاکو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی حکام کی طرف سے تحویل میں لیا گیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو اب مالک کی تحویل میں دیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی