i پاکستان

امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گےتازترین

September 26, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعدامریکہ سے لندن پہنچیں گے جہاں وہ دو سے تین روز قیام کریں گے۔وزیراعظم لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، جس کے بعد 27 یا 28 ستمبر کو ان کی وطن واپسی متوقع ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کیا جس میں عالمی امن، مشرق وسطی کی صورتحال، فلسطین اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے امریکہ میں قیام کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنماوں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی