i پاکستان

امریکا کی طرف سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز کے عملے کے 15 ارکان کو ایران کے حوالے کردیا گیاتازترین

May 05, 2026

امریکا کی طرف سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان کو ایران کے حوالے کردیا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عملے کے ارکان پیر کو سیستان اور بلوچستان کے رمدان بارڈر ٹرمینل کے ذریعے ایران کی حدود میں داخل ہوئے۔امریکا نے ایران کے ساتھ اعتماد سازی کے طورپر قبضے میں لیے گئے جہاز " توسکا " کے 22 ارکان پاکستان کے حوالے کیے تھے۔امریکی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لئے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ایرانی جہاز توسکاکو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی حکام کی طرف سے تحویل میں لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی