پاکستانی نژاد ریپبلکن ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق امریکا کی 15 شرائط میں سے 11 پر اتفاق ہو چکا جبکہ ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 شرائط میں سے بھی 7 پر اتفاق ہو چکا ہے۔ساجد تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل مطمئن نظر آ رہے ہیں، مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کا امکان نہ ہوتا تو جے ڈی وینس نہ آتے۔ تاہم انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کرے گا۔ساجد تارڑ نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تیسری جنگ عظیم ہونے سے روکا، انھوں نے سعودی عرب، خلیجی ممالک کو جنگ میں شامل ہونے سے روکا، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل پرائز ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ الجزیرہ نے اسلام آباد سے رپورٹ کیا ہے کہ باضابطہ وفود سے قبل ہی پیشگی ٹیموں نے ابتدائی کام مکمل کر لیا ہے اور معاہدہ تقریبا طے ہو چکا ہے، اس لیے توقع ہے کہ امریکا و ایران کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہو جائیں۔الجزیرہ کے مطابق پاکستان کی کوششیں بنیادی طور پر اس لیے کامیاب ہوئی ہیں کیوں کہ سعودی عرب، مصر، ترکی اور خاص طور پر چین جیسے دوست ممالک نے اس عمل میں پاکستان کی بھرپور حمایت کی اور مسلسل پاکستانی حکومت سے رابطے میں رہے، لہذا یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک خوش آئند موقع ہے۔یہ مذاکرات بالواسطہ ہوں گے یعنی پاکستان دونوں فریقوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی