i پاکستان

امریکا ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کرتے ہیں،روسی سفیرتازترین

May 20, 2026

روس نے ایک بار پھر ایران امریکا تنازعہ کے دوران پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی ہے۔ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خورئیوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔ روسی سفیر نے کہا کہ ہم اس تنازع کے پر امن حل میں ایسے اقدامات کی حمایت کریں گے جو واشنگٹن اور تہران دونوں کے تحفظات کو حل کر سکیں۔اس کے علاوہ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا میں پاکستان میں روس کی جانب سے بھرتیوں کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

روسی سفیر نے کہاکہ پاکستانی میڈیا میں رپورٹ ہونے والی باتیں متضاد تھیں، جس بندے کی بھرتی کی بات کی گئی اس نے روسی سفارت خانے میں ویزے کیلئے درخواست نہیں دی، معاملے پر پاکستانی متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، امید ہے جلد تحقیقات کے نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا میں یوکرین کے جانی اور انفراسٹرکچر نقصانات پر بات کی جاتی ہے، پاکستانی میڈیا میں روس کے نقصانات کم ہی زیر بحث آتے ہیں، ہم یوکرین جنگ میں جلد یا بدیر اپنے اہداف حاصل کریں گے، روس ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی