i پاکستان

امریکا ایران جنگ بندی،پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 12 ہزار پوائنٹس کا اضافہتازترین

April 08, 2026

مشرق وسطی میں دو ہفتوں کی جنگ بندی پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ہے۔پاکستان کی ثالثی کے بعد امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے ایران پرحملے روکنے کے اعلان پرپاکستان سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے آغاز میں 100انڈیکس میں 12ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔پی ایس ایکس میں تیزی کے بعد کاروبار کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 12 ہزار 362 پوائنٹس کے اضافے کے بعد اس وقت ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی