چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیام امن کی کوششوں میں صف اول میں نظرآئیگی، جرگے میں اہم قومی نوعیت کے نکات پرتمام جماعتوں میں اتفاق ہوا ۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پشاورمیں امن جرگے میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کاموقع ملا ہے،جرگے میں اہم قومی نوعیت کے نکات پرتمام جماعتوں میں اتفاق ہواہے، پی ٹی آئی قیام امن کی کوششوں میں صف اول میں نظرآئیگی۔بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواامن جرگے میں تمام جماعتیں مشترکہ کوششوں پرمتفق ہوگئیں،اتفاق ہواآئندہ اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی ملکی ادارے کیخلاف نعرہ نہیں لگے گا،قومی پرچم کے تقدس اورآئین کے احترام کی تمام جماعتیں پابندی کریں گی،تمام سیاسی جماعتیں قیام امن کیلئے ا ختلاف پس پشت ڈال کرکام کریں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سب متفق ہیں کہ پاکستان کی سرزمین پرسبز ہلالی پرچم ہی سربلند ہوگا،سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی مستقل طور کام کرے گی،سیاسی جماعتوں کی کمیٹی وفاق اورصوبائی حکومتوں کوتجاویز پیش کریں گی،صوبے سمیت ملک میں امن وامان کا قیام تحریک انصاف کامشن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی