i پاکستان

امیگریشن سسٹم میں فنی خرابی، محسن نقوی کی پرواز روانگی میں تاخیر،پر ایف آئی اے امیگریشن حکام سے بازپرستازترین

August 29, 2026

کراچی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث کراچی سے دبئی جانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے603 تاخیر کا شکار ہوگئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اسی پرواز سے دبئی جارہے تھے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے امیگریشن کے عمل میں بھی تاخیر ہوئی جس پر ایف آئی اے امیگریشن حکام سے بازپرس کی گئی۔وزیرداخلہ نے انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں ایف آئی اے امیگریشن کادورہ کیا جہاں حکام نے انہیں بریفنگ دی۔ وزیرداخلہ نے ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم کے ہینگ ہونے پر امیگریشن عمل متاثر ہو رہا تھا، سسٹم ہینگ ہونے کی وجہ سے مسافروں کیامیگریشن کاعمل آدھے گھنٹے متاثر رہا جس پر وزیرداخلہ نے تمام سسٹم کو فوری اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے مختلف مسافروں سے امیگریشن سے متعلق بات چیت کی بھی۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں آنے والی فنی خرابی فوری دور کر دی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی