i پاکستان

الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 167ہوگئیتازترین

July 01, 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد167ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرلئے ، الیکشن کمیشن نے چاروں جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دئیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عام آدمی تحریک پاکستان، پاکستانی عوامی انقلابی لیگ، اللہ اکبر تحریک اور کسان اتحاد عوامی پارٹی کے انتخابات تسلیم ہوئے جبکہ پی ٹی آئی، ٹی ایل پی اور پاکستان ریفارم پارٹی تاحال بغیر سربراہ اور تنظیمی ڈھانچے کے فہرست میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی