سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ اکتوبر تک تمام سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی،محسن نقوی نے اپنی رائے کااظہار کیاتھا، اگر دماغ میں کوئی ایجنڈاہے تووہ اس پربحث کرائیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ نے گلگت بلتستان میں الیکشن لڑا،انتخابی سرگرمیوں اورمہم میں گرماگرمی ضرور ہوتی ہے،ہمیں شائستگی اورتہذیب کے دائرے میں بیانات دینے چاہئیں،الزامات اورغیرذمہ دارانہ بیانات سے گریزکرناہوگا۔انہوں نے کہابجٹ کے موقع پربھی پیپلزپارٹی دھمکی دے رہی تھی،صدر آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے اتحاد رہے گا،آزادکشمیرالیکشن میں پیپلزپارٹی اپوزیشن میں ہوگی یاحکومت میں یہ ان کافیصلہ ہوگا،ہمیں توخوشی ہوگی
پیپلزپارٹی حکومت میں شمولیت اختیارکرے۔ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے،پیپلزپارٹی دھاندلی کاالزام تولگاتی ہے مگرثبوت بھی ضروری ہے،الیکشن کمیشن آزادکشمیر ثبوت کی بنیادپرتحقیقات کریگا۔10اگست کوالیکشن کاتیسرا مرحلہ مکمل ہوجائیگا۔خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی ،اس سال دہشت گردی کاخاتمہ ہماری ترجیح ہوگی۔انہوں نے کہا اکتوبر تک تمام سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنی رائے کااظہار کیاتھا،اگروزیرداخلہ کے دماغ میں کوئی ایجنڈاہے تووہ اس پربحث کرائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی