i پاکستان

ڈاکٹرکہے گا تو عمران خان کو ایک مہینے کیلئے اسپتال شفٹ کردیں گے، ایاز صادقتازترین

February 23, 2026

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے حوالے سے افواہ پھیلائی جارہی تھی، جب ڈاکٹر ہی نہیں کہہ رہا کہ بانی کو اسپتال شفٹ کیا جائے تو کیسے شفٹ کردیں؟ ڈاکٹر کہے گا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مہینے کیلئے اسپتال شفٹ کردیں گے۔لاہور میں لیگی کارکنوں سے خطاب میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب محنت کر رہے ہیں، امریکا اور یورپ سمیت دنیا میں ہر جگہ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، امریکا اور یورپ میں لوگ بھوکے سونے پر مجبور ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں مذہبی رجحان کے باعث اتنی زیادہ بھوک ننگ نہیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، عوام کی سہولتکیلئے کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، پاکستان اب آہستہ آہستہ مشکلات سے نکل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، پاکستان سب سے امن، بھائی چارہ اور دوستی چاہتا ہے،جب جنگ مسلط کر دی جائے تو بھرپور جواب دیتے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں آج سفارتی محاذ پر سرفہرست ہے، بیگناہ شہریوں اور بچوں پرحملہ کرنے والوں کے لیئے کو ئی رعایت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی