i پاکستان

ڈاکٹر آکاش کے قاتل بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور لوٹ مار میں ملوث ہیں، دوران تفتیش انکشافتازترین

July 17, 2026

کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔گرفتارملزمان سے کلفٹن تین تلوار کے قریب 13 جولائی کو ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق واقعے میں ملوث گرفتار تینوں ملزمان اسلم عرف بابا، رام چند اور انیل نے ابتدائی تفتیش کیدوران بتایا کہ ڈکیت گینگ کاسرغنہ اسلم عرف بابا اور دیگر کارندے قائد آباد کے رہائشی ہیں۔ملزمان نے بتایا کہ واردات میں اسلم بابا اوردیگرسمیت ایک لڑکی بھی شامل تھی۔دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہے کہ بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی