پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کو دوسال(2024 تا2026) کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک انسٹی ٹیوٹ کی مشاورتی کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔یہ مشاورتی کونسل انسٹی ٹیوٹ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو ایک آزاد تنظیم کے طور پر تکنیکی مدد فراہم کرتی ہے اور مو¿ثر حکمت عملیوں کی نشاندہی کے لئے تجاویز دیتی ہے تاکہ ادارےکی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ کونسل ادارے کی حکمت عملی اور کام کے پروگرام کا جائزہ لینے اور اس پر تبصرہ کرنے کے فرائض بھی انجام دیتی ہے۔انسٹی ٹیوٹ کی مشاورتی کونسل سات یا اس سے زیادہ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے جنہیں بینک کے صدر کی جانب سے مقرر کیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک رکن بینک کے سینئر عملے میں سے منتخب ہوتا ہے جبکہ دیگر ارکان ممتاز ماہرین میں سے چنے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر اشفاق حسن خان، ڈائریکٹر جنرل، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے بعد ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اس معزز بورڈ میں شامل ہونے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی