i پاکستان

اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم، تیل سپلائی شروع ہوگئیتازترین

April 23, 2026

اٹک ریفائنری کے لئے خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم کردی گئی جس کے بعد تیل سپلائی شروع ہوگئی۔ خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم ہونے سے ملک کے شمالی علاقوں میں فیول سپلائی میں کمی کا خطرہ ختم ہوگیا جب کہ ریفائنری حکام نے بھی جلد پیداوار شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔اس سے پہلے خام تیل نہ پہنچنے سے اٹک ریفائنری کی بندش اور جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ریفائنری حکام کا کہنا تھا کہ فوری ٹریفک پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو ریفائنری جلد بند ہوجائے گی جب کہ ریفائنری کی بندش سے اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پرجیٹ فیول کی قلت کاخدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی