ایس آئی ایف سی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے ) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اشتراک سے ایم 12 منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ ایم 12 موٹروے منصوبہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے اختتامی مقام سمبڑیال کو کھاریاں سے موثر اور براہِ راست طور پر منسلک کرے گا۔ چھ لین پر مشتمل یہ موٹروے علاقائی روابط کو مضبوط بناتے ہوئے سفر کو تیز، محفوظ اور سہل بنائے گی۔یہ منصوبہ علاقائی تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، ایم-12 موٹروے، شمال-جنوب موٹروے نیٹ ورک کا اہم حصہ بن کر قومی رابطہ کاری کو مزید وسعت دے گا۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملک بھر میں جدید انفراسٹرکچر اور رابطہ سازی کو فروغ مل رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی