i پاکستان

ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ڈیجیٹل ٹکٹنگ حب متعارف کرادیا گیاتازترین

September 11, 2026

ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری سے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں کاروباری مواقع تک رسائی آسان بنائی جا رہی ہے۔ایس آئی ایف سی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع، سہولیات اور معاونت سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔سیکٹر اسپیسفک سپورٹ کے ذریعے سرمایہ کاروں کو موزوں مواقع سے منسلک کر رہا ہے، سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی نے ڈیجیٹل ٹکٹنگ حب تعارف کرا دیا۔سرمایہ کار ایس آئی ایف سی ویب سائٹ پر ٹکٹنگ حب کے ذریعے درخواست درج کر کے سہولت کاری حاصل کر سکتے ہیں، ڈیجیٹل سہولت کاری کے ذریعے ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور موثر بنا رہا ہے۔خواتین کاروباری افراد کیلئے آسان سہولیات، مواقع اور معاون ماحول فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی