i پاکستان

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں موٹروے نیٹ ورک کی توسیع کا عمل جاریتازترین

July 17, 2026

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں موٹروے نیٹ ورک کی توسیع اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کا عمل جاری ہے۔ایس آئی ایف سی کی موثر ادارہ جاتی معاونت سے M-12سمبریالکھاریاںاور ایم 13 کھاریاںراولپنڈی موٹروے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ان منصوبوں کا مقصد سفری فاصلے کم کرنا، مال برداری کے نظام کو مزید مثر بنانا اور ملک بھر میں علاقائی رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے، ایم 12 اور ایم 13 منصوبے مارکیٹوں تک رسائی اور اقتصادی روابط بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ایس آئی ایف سی کے مطابق موٹروے نیٹ ورک کی توسیع پاکستان میں معاشی انضمام، صنعتی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے وسیع وژن کا حصہ ہے۔پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور معاشی رابطہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کرتے ہوئے مضبوط اور مربوط معیشت کی بنیاد رکھ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی