ایران امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایرانی ریال کی قیمت میں حیران کن طور پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور پاکستان بھی اس کی شرح تبادلہ بڑھ رہی ہے۔گوگل سرچ ریئلٹس پر دستیاب ایکسچینج ریٹ کے مطابق، ایک کروڑ ایرانی ریال 2120.32 پاکستانی روپے کے مساوی ہے۔تاہم اوپن مارکیٹ میں صورتحال بالکل مختلف ہے جہاں ایرانی ریال کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں چار گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال 6 سے 9 ہزار پاکستانی روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اضافہ بڑی حد تک قیاس آرائیوں پر مبنی خریداری کی وجہ سے ہوتا ہے، کیونکہ سرمایہ کار فوری منافع کی امید میں ایرانی ریال خریدنے کے لیے دوڑ رہے ہیں، جو ممکنہ 500 فیصد منافع کی افواہوں کی وجہ سے ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایران جنگ سے قبل پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال پاکستانی 2 سے ڈھائی ہزار روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہا تھا۔
دوسری جانب راچی میں 29 ارب روپے کی ایرانی کرنسی اسمگلنگ میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ سے ایرانی کرنسی کی ڈلیوری لی تھی اور کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پہنچ کر ڈلیور کرنا تھی جہاں ڈیلر نے خود رابطہ کرنا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ 2 لاکھ پاکستانی روپے میں کرنسی اسمگلنگ کی ڈلیوری طے ہوئی تھی، اسمگلر نے رشتے دار خواتین کو کراچی میں چیک اپ کا بہانہ بنانے کا کہا تھا، خواتین میں اسمگلر کی ماں، بیوی اور رشتے دار شامل ہیں۔گرفتار ملزم کے مطابق امریکا ایران جنگ رکنے کے بعد منی ایکسچینج پر ایرانی کرنسی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، دونوں گاڑیاں بلوچستان سے ایک ساتھ کراچی آرہی تھیں، مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی پہنچے کسی نے ٹائر چیک نہیں کیے۔واضح رہے کہ موچکو پولیس نے 29 ارب 69 کروڑ ایرانی ریال کی اسمگلنگ ناکام بنائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ نے مہارت سے ٹائروں میں کرنسی کے بنڈل چھپا رکھے تھے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی