i پاکستان

ایران،اسرائیل جنگ ، اقوام متحدہ کا پاکستان کی سفارتکاری پر مکمل اعتماد کا اظہارتازترین

March 28, 2026

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی جنگ کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتکاری کو اہم قرار دیا اور اس کی بھرپور تائید کی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال اور عالمی امن پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور مکالمے کو واحد راستہ سمجھتا ہے۔وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ تنازعات کی روک تھام اور حل میں ایک ناگزیر کردار رکھتی ہے، جبکہ پاکستان پائیدار امن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی