i پاکستان

ایران میں اغوا ہونے والے 2 پاکستانی شہری بحفاظت پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئےتازترین

July 16, 2026

ایران میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے دو پاکستانی شہریوں کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں شہری بحفاظت پاکستانی سفارت خانے، تہران پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ایران میں ایف آئی اے کے لنک آفس کی مربوط اور بروقت کوششوں کے نتیجے میں دونوں پاکستانی شہریوں کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت طلحہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لاہور کے علاقے گائوں بھسین سے ہے۔دونوں شہریوں نے بروقت معاونت اور مسلسل کوششوں پر ایف آئی اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی