i پاکستان

ایم کیو ایم مرکز پر تصادم و فائرنگ کیس میں دو ملزمان کی ضمانت منظور ،محفوظ فیصلہ جاریتازترین

October 05, 2026

ایم کیو ایم مرکز پر تصادم اور فائرنگ کے کیس میں ملزمان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر تصادم اور فائرنگ کے مقدمے میں ملزمان اظہر عرف لمبا اور ذیشان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 25، 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وقوعہ 2 اگست کو ہوا جبکہ مقدمہ 4 اگست کو درج کیا گیا۔ 2 اگست کو ہونے والے واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2 کلو میٹر کے ریڈیئس میں تصادم اور فائرنگ ہوئی لیکن پولیس بے خبر رہی، جبکہ 2 روز بعد مخبر خاص کی اطلاع پر مقدمہ درج کیا گیا۔حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2 دن بعد مخبر خاص بتا رہا ہے کہ بہادر آباد میں کیا ہوا جبکہ نیو ٹان پولیس اس سے بے خبر رہی۔وکیل صفائی کے مطابق 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا تعلق کس گروہ سے ہے، جبکہ دونوں ملزمان کو ایک ساتھ لے جاکر اسلحہ برآمد کرایا گیا۔حسان صابر ایڈووکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ مقدمے میں درج تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، صرف دفعہ 324 قابل ضمانت نہیں۔ وکیل صفائی نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ اقدام قتل کا زخمی کہاں ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں 20 سے 25 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ تصادم کا مقدمہ نیو ٹان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی