i پاکستان

ایم کیو ایم اور پی پی ایک پیج پر ہوتے تو ملک کا یہ حشر نہ ہوتا، مصطفی کمالتازترین

July 08, 2026

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سوال کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک پیج پر ہوتے تو ملک کا یہ حشر کیوں ہوتا؟۔ اپنے ایک بیان میں مصطفی کمال نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایک پیج پر ہوتے تو پاکستان کا یہ حشر کیوں ہوتا؟ شہر اور گائوں گوٹھ اپنے اختیارات کے لئے کیوں ترس رہے ہوتے؟۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ 15 سال پہلے کراچی دنیا کے 12 ترقی کرتے شہروں میں شامل تھا۔ این ایف سی ایوارڈ کی رقم لے کر پی ایف سی ایوارڈ میں نہیں دی جاتی۔ 18 ویں ترمیم کا مقصد وزیر اعلی کو خود مختار کرنا نہیں تھا۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 3 ہزار ارب روپے اب تک کراچی کو مل جانے چاہیے تھے، جو نہیں ملے۔ تمام گلیوں، شہروں کو خود مختار کریں گے، تب ہی صوبائی خود مختاری ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی